بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم پاکستان کے لیے مزید کارنامے سرانجام دے سکتا ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مزید کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب ہونے پر اُن کی کھل کر تعریف کی۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک ناقابل یقین کھلاڑی اور لیڈر کے لیے ایک ناقابل یقین کارنامہ۔‘

انہوں نے کہا کہ بابر آپ ثابت قدم رہیں ، آپ کے پاس پاکستان کے لیے سرانجام دینے کے لیے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرمنتخب ہونے پر شائقین کرکٹ سمیت سابق و موجودہ کرکٹرز خوشی سے نہال ہیں۔

بابر اعظم نے سال 2021 میں6 ون ڈے میچز میں 67 اعشاریہ 50 رنز کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

بابر اعظم کا ایوارڈ جیتنے کے موقع پر کہنا ہے کہ فینز کا شکریہ جنہوں نے حوصلہ افزائی کی ،خوش قسمت ہوں کہ اتنی اچھی ٹیم میرے ساتھ موجود ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.