charlotte hookup bars curvy hookup my senior hookup reviews instant sex hookup sites gay clubs for hookups what is the best gay hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے

پاکستان کے بابر اعظم ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ،ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں بابر اعظم نے 264 رنز بنالئے۔

 بابر اعظم نے آج کی اننگز کے دوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ توڑا، مہیلا جے وردھنے نے 2012 ورلڈکپ میں بطور کپتان 201 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کسی بھی ایک ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی ہوگئے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک آدمی کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، سابق فاسٹ بولر کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بابر اعظم سے پہلے یہ اعزاز 2010 میں 223 رنز بنانے والے سلمان بٹ کے پاس تھا۔

ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز 319 ویرات کوہلی نے 2014 میں اسکور کیے تھے۔

بابر اعظم موجودہ ورلڈکپ ایڈیشن میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں، دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جوز بٹلر نے اس ایڈیشن میں اب تک 240 رنز اسکور کیے ہیں، جبکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے چریتھ اسالانکا نے 231 رنز اسکور کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.