پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتانی میں مین مینجمنٹ کافی سیکھنے کو ملی ہے کہ کس سے کیا کام لینا ہے، بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار ایسا پرفارم کروں کہ پاکستان کیلئے بہتر ہو۔
بابر اعظم نے آئی سی سی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے، بطور کپتان میرا کام ہے کہ ٹیم کو اعتماد دوں اور کھلاڑیوں سے پرفارمنس لوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جِتا کر دوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرز کے ساتھ نام لیے جانے سے اعتماد ملتا ہے، کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ زمبابوے کیخلاف کھیلے گی جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 4 بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
Comments are closed.