hookup Roosevelt New Jersey 4 foot by 8 foot solar panel hookup hookup Birmingham my senior hookup reviews cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے کرکٹ میں سال 2021 کا بہترین لمحہ بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سال کا اختتام کامیابی پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2021 کا یادگار لمحہ ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینا تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست دل توڑ دینے والا لمحہ تھا ،2021  میں بھی پاکستان ٹیم کو کئی باصلاحیت کھلاڑی ملے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پوڈ کاسٹ کی 37ویں قسط جاری کی جس میں چند اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر اظہار خیال کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر این بشپ کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان کو نسیم شاہ اور محمد وسیم جونئیر جیسے بہترین فاسٹ بولر ملے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے پورے سال بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے پاکستان ٹیم کو کئی کامیابیاں دلائیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سائمن ڈوؤل کی پاکستان میں گزری اپنی یادوں پر خصوصی گفتگو کی۔

سائمن ڈوؤل نے کہا کہ سال 2021 میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سب سے بہترین ٹیم نظر آئی، انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی دال اور نان کا بھی ذکر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.