بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑی ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔

بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس رنز بطور کپتان بنائے ہیں۔ 

ان سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے بطور کپتان 13 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا اسکور بنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.