
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ننھے فین کے خط کا جواب دے دیا اور کہا کہ مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر محمد ہارون سوریا نامی بچے کا خط زیر گردش ہے جس میں اس نے پاکستانی ٹیم بالخصوص کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور ٹیم کی مکمل حمایت کی۔
بچے نے یہ بھی لکھ دیا کہ میں مستقبل میں پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا اور آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو اپنی ٹیم میں بلاؤں گا، پھر ہم فائنل میں پہنچیں گے اور اسے جیتیں گے۔
اس نے بابر اعظم سے درخواست کی تھی کہ ایک کاغذ پر ان کے اور ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹوگراف دلواکر ان کے گھر ارسال کیا جائے۔
خط کے جواب میں بابر اعظم نے بچے کا نام لے کر خط لکھنے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اعتماد اور فوکس سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ آپ کو ٹیم کے آٹو گراف ملیں گے لیکن مجھے آپ کا آٹو گراف چاہیے۔
Comments are closed.