جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

بابر اعظم نے ملاقات کرنے والے بچے سے متعلق درخواست کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جس مریض بچے سے کراچی میں ملاقات کی تھی اب اسی بچے سے متعلق انہوں نے پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے بچے سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس اسٹار لڑکے کی مدد کریں۔

بابر اعظم نے لکھا کہ اس بچے کو ہماری مدد کی فوری ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس بچے اور اس کے خاندان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

بابر اعظم کی اس پوسٹ پر ایک اکاؤنٹ سے بچے کی بیماری اور علاج کے اخراجات کی تفصیل بھی شیئر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کی ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.