قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر 2 بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2023ء کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بابر اعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق عالمی کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے پیش نظر بابر اعظم اپنی کپتانی کے حوالے سے وطن واپسی پر فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم موجودہ صورت حال میں کپتانی سے الگ ہونے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاہم وہ اپنے والد کے مشورے کو اہمیت دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پی سی بی اور سابق کرکٹرز کے رویے سے مایوس ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو قریبی لوگوں نے تینوں ہی فارمیٹ کی کپتانی سے الگ ہونے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں بڑے بڑے کپتان ناکام ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھارت ہی میں اپنے فیصلے کے اعلان کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب وہ یہ فیصلہ وطن واپسی پر کریں گے۔
Comments are closed.