پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبویﷺ سے پہلی تصویر شیئر کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بیٹر بابر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ساتھی محمد رضوان اور افتخار احمد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ کے احاطے سے تصویر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے کیپشن میں معروف شاعر اقبال اعظم کی زبان زد عام نعت ’فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر‘ کا ایک مصرع ’جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، بندگی کا قرینہ بدل جائے گا‘ بھی قلم بند کیا۔
یوں اس تصویر میں صرف بابر اعظم ، محمد رضوان اور افتخار احمد دکھائی دے رہے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل کچھ اور دیگر تصاویر اور ویڈیوز میں ہم ان کے ساتھی فخر زمان، فہیم اشرف اور سابق کپتان انضمام الحق کو بھی دیکھ سکتے ہیں جو رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔
خیال رہے کے قومی ٹیم کے کپتان حج کی ادائیگی کے لئے صرف اپنی ٹیم کو ہی نہیں بلکہ اپنے والدین کو بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ حج کی ادائیگی کے بعد کھلاڑیوں کے اگلے چند مہینے مصروف ہیں، کیونکہ سری لنکا میں پہلے دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں اور پھر لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)، ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ بھی رواں سال متوقع ہے۔
Comments are closed.