قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا۔
عمرے پر روانگی سے قبل بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بابر اعظم کے عمرے پر روانگی کے حوالے سے تصدیق کی تھی۔
اعظم صدیقی نے بتایا کہ عمرے پر روانگی سے قبل بابر اعظم نے اُن کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
اعظم خان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ عمرہ روانگی سے پہلے بابر کافی دیر میرے پاس رہا ، اللہ پاک نے توفیق دی اپنے گھر بلا لیا، اللہ اپنے گھر کی حاضری قبول فرمائے اور نبی کے روضےکی زیارت بھی قبول و مقبول کرے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ دعا ہے رحمتوں کا یہ سفر ہمارے گھر اورسب گھر والوں اور بابر کے لیے ہر زحمت کو رحمت میں بدل دے اور صرف خیر ہی خیر ہو، جو خطائیں ہیں انعام میں بدل جائیں اور ہم سب ہر سال مکہ و مدینہ جائیں ۔ آمین‘
Comments are closed.