بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

بابر اعظم نے حج کی ادائیگی کے بعد والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کی ادائیگی کے بعد والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں وہ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر کے کپیشن میں بابر اعظم نے لکھا کہ اپنی جنت کے ساتھ، خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں حاضری۔ 

یاد رہے کہ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مزدلفہ کے میدان سے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی  تھی۔

اس وائرل تصویر میں بابر اعظم کو دیگر حاجیوں کے ہمراہ کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ کے میدان میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.