پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم تنیوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں، تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے میں پہلی رینکنگ حاصل کی، ٹیم کے نئے کپتان سے بھرپور تعاون کروں گا۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر بورڈ کا مشکور ہوں، بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل تھا مگر فیصلے کا وقت یہی ہے، نئےکپتان کو اپنے تجربےکی بنیاد پر سپورٹ کروں گا۔
بابر اعظم نے آج ہی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی تھی ، جس کے دوران انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بنناتمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا۔
Comments are closed.