ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کےلیے بابر اعظم نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حریف ٹیم کو 3 فاسٹ بولرز کے ذریعے قابو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور نسیم شاہ پر مشتمل ہوگا جبکہ اسپنرز میں شاداب خان، محمد نواز اور خوشدل شاہ اپنی جادوگری دکھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فائنل الیون میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
Comments are closed.