بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے: یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنے سامنے بڑے کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھ کر سیکھا ہے۔

یونس خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سیریز جیتنا ایک اچھی چیز ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی اور سیریز جیتیں۔

ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

یونس خان نے یہ بھی کہا کہ ٹیم نے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے کئی چیزوں پر کام کرنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان اور بابر اعظم توقعات کے مطابق حیران کن انداز میں کھیلے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا۔

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.