بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف چیلنجنگ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت، پاکستان میں آنے پر اپنے تاثرات اور پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ بہت جارحانہ مزاج کے ساتھ مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہا ہے، گراؤنڈ میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائدہ ہے کہ اسکواڈ ممبران فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے تھے۔

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں فوکس اور صبر بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے، جس کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.