ایشیا کپ 2022ء کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کپتان قومی ٹیم بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی اسٹیڈیم آمد اور پریکٹس سیشن سے متعلق ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لیے آئی، حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
اسی دوران بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ملاقات کے لیے آئے، دونوں کرکٹرز نے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔
اسی طرح ویرات کوہلی پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے بھی ملاقات کرتے نظر آئے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022ء کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔
Comments are closed.