پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں پوائنٹس مزید بہتر ہوگئے۔
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد رضوان بدستور دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
افتخار احمد رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے بعد 39 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور فضل حق فاروقی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
Comments are closed.