جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

بابر اعظم اور صائم ایوب نے پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت قائم کردی

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی دوسری بڑی شراکت قائم کردی۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل 8 کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بابر اعظم اور صائم ایوب نے پہلی وکٹ پر 162 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ ڈیتھ اوور میں بولنگ کے لیے کافی محنت کرتا ہوں۔

دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور 13 اعشاریہ 3 اوورز میں 162 رنز جوڑے، صائم ایوب 34 گیندوں پر 74 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپننگ بیٹر نے اس دوران کوئٹہ کے بولرز کو 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

پی ایس ایل میں اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے 176 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ریکارڈ بنایا تھا۔

یوں بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹاپ 3 شراکتوں میں حصہ دار ہیں، انہوں نے شرجیل کے ساتھ 176، صائم ایوب کے ساتھ 162 اور لیونگسٹون کے ساتھ 157 رنز کی شراکت قائم کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.