پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کئی کھلاڑیوں سے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیموں نے رابطے کیے ہیں جس کے بعد لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو شائقین ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کے ساتھ بی پی ایل ٹیموں نے رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد نواز، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی سمیت کئی کھلاڑیوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیگ میں چند میچز کی دستیابی کے لیے کپتان بابر اعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی کے حصول میں مشکل نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تک کوئی انٹرنیشنل سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کرکٹرز کو این او سی دے دے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ برس جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے، دونوں بورڈز سیریز ملتوی کرنے پر باہمی طور پر رضا مند ہیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اب 2024ء میں ٹیسٹ سیریز کے ساتھ کھیلی جائے گی۔
Comments are closed.