جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

بابراعظم کی پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک پیش کی ہے۔

ایک بیان میں بابراعظم نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی طرف سے آپ سب کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر خوب انجوائے کریں، آس پاس کے لوگوں کا اور خاص طور پر صفائی کا خاص خیال رکھیے گا۔

خیال رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی اس وقت حج کی سعادت کے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔

بابراعظم کی مزدلفہ کے میدان سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں دیگر حاجیوں کے ہمراہ کھلے آسمان کے نیچے مزدلفہ کے میدان میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.