قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والد کے ہمراہ کمسنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
گزشتہ اتوار، 24 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم نے 27 سالہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانیوں کو 28 سال بعد بھارت سے جیتنے کی خوشی دی۔
یہ خوشی بھی ایسی تھی کہ جس کی گونج تا حال کرکٹ کی دنیا میں سنائی دے رہی ہے اور کرکٹ کے متوالے پاکستانی جیت کے سرور سے نکل ہی نہیں پا رہے ہیں۔
جہاں دنیا بھر میں قومی ٹیم کے اوپنرز، بابر اعظم اور رضوان کی پارٹنر شپ اور کارکردگی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں وہیں مداحوں کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے خوب محبت کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس وقت بابر اعظم کی والد کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہے، اس تصویر میں بابر اعظم کی عمر کافی چھوٹی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ سفید یونیفارم پہنے موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرکٹ کا جنون بابر اعظم کی رگوں میں بچپن ہی سے دوڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اِن تصویروں پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی محنت اور اپنے شوق کو یکسوئی کے ساتھ آگے لے کر بڑھنے کو سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی ورلڈ کپ میچز کے 28 برسوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کی دنیا کی دو بڑی حریف ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، بھارت 11 کی کپتانی ویرات کوہلی جبکہ پاکستانی شاہینوں کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔
Comments are closed.