اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

بابراعظم نے اپنے کھلاڑیوں کو قابل فخر قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کو ’قابل فخر جنگجو‘ قرار دے دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بابراعظم نے ٹیم کی فائنل سے قبل قومی ترانہ پڑھنے کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور انہیں قابلِ فخر قرار دیا۔

بابراعظم نے کہا کہ الحمدللّٰہ، مجھے اپنی ٹیم پر اس سے زیادہ فخر نہیں ہوسکتا، آپ سب ہی جنگجوؤں کی طرح زبردست لڑے ہیں۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ تمام پلیئرز کا تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے پاکستان کے پرچم کے ایموجی کے ساتھ شیئر کردہ اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.