وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی مرضی ہے کہ وہ انہیں کال کرنا چاہیں یا نہیں، ایسا نہیں کہ وہ ان کی کال کا انتظار کررہے ہوں۔
اسلام آباد میں غیرملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی جادوئی طاقت ہے کہ ہم جیسا چاہیں گے طالبان ویسا ہی کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد ہمارا طالبان پر اثر نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ کیونکہ طالبان یہ سمجھتے ہیں کہ وہ یہ جنگ جیت چکے ہیں۔
Comments are closed.