بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کو افغان شہریوں کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے، ملالہ

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو افغان شہریوں خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو افغان شہریوں کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوبھی افغان مہاجرین کے لیے سرحدیں کھولنے کے لیے خط لکھا ہے۔

ملالہ نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کو افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں کھول دینی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.