امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے صدر سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے روسی فوجی جارحیت کےخلاف سفارتکاری کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے ممکنہ روسی جارحیت پر امریکا اور اتحادیوں کے فیصلہ کُن ردعمل کا بتایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت 50 منٹ تک جاری رہی۔
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دونوں کے درمیان بات چیت تعمیری تھی، دونوں صدور نے بات چیت جاری کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.