روس نے امریکی صدر بائیڈن کے صدر پیوٹن کے جنگی جرائم سے متعلق بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا امریکی صدر کا بیان ناقابل قبول ہے، امریکا اب روس پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پابندیاں لگانے کی اپنی پسندیدہ مشق ترک نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ روز یوکرینی قصبے بوچا میں شہریوں کے قتل عام کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.