امریکی صدر جو بائیڈن نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ برطانوی میڈیا کو بالکل پسند نہیں آیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر خاتون اوّل جِل بائیڈن کو تقریب میں شرکت کے لیے بھیج سکتے ہیں لیکن ان کا یہ فیصلہ لاکھوں شاہی مداحوں اور برطانوی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔
ایک معروف برطانوی اخبار کا بائیڈن کے اس فیصلے کے بارے میں کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنے اس فیصلے سے اپنے ملک کے ایک قریبی اتحادی کی غیر معمولی توہین کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی جریدے’ٹائم‘ کی ایک رپورٹ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جو بائیڈن کے 6 مئی کو شاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت کی توقع نہیں ہے۔
Comments are closed.