بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بائیڈن کا دورہ اسرائیلی قبضے کو مضبوط کرنا ہے‘فلسطین تارکین وطن

لاطینی امریکا میں فلسطینی فیڈریشن (ایل سلواڈور میں ایک سول سوسائٹی کی تنظیم) نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ فلسطین پر صیہونی قبضے کو معمول پر لانے اور اسے برقرار رکھنے کے آپشن کی حمایت کے فریم ورک کا حصہ ہے۔یونین نے ایک بیان میں مزید کہا کہ بائیڈن کا دورہ فلسطین میں نوآبادیاتی منصوبے کو وسعت دینے اور اسے گہرا کرنے کے لیے صہیونی دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔یونین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ “نام نہاد القدس ڈیکلریشن سے سبق حاصل کرے اور امریکی انتظامیہ اور اس کے دھوکے باز وعدوں میں نہ آئے۔انہوں نے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی سازشوں کامقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کا سیکرٹری جنرل کی سطح کا اجلاس بلایا جائے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں جہاں وہ گذشتہ روز سعودی عرب پہنچے ہیں۔ قبل ازیں بدھ اور جمعرات کو انہوں نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.