امریکی صدر جو بائیڈن نے استنبول دھماکے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاملے پر ترکیہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترک ایوان صدر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن کی سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدر نے یوکرین اناج کی برآمدات بحالی معاہدے کیلئے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایف 16طیاروں کی خریداری کے لیے ترکیہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.