واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈ یسک)نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی تجدید سے پہلے ایران پر پابندیاں ختم نہیں کرسکتے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن نے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کو جوہری معاہدے کی تجدید اور عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معاہدے میں واپسی میں پہل ایران یا امریکا کرے گا۔اپنی صدارتی مہم کے دوران جوبائیڈن یہ بات دہراتے آئے ہیں کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں جلد واپس آجائیں گے اور ایران کو یورینیئم کی افزودگی اور ذخیرہ اندوزی کی حدود کی خلاف ورزی سے روکیں گے۔دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کاکہنا ہے کہ ایران سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، اگر ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو پھر امریکا بھی جوہری معاہدے میں شمولیت اختیار کرلے گا۔
The post بائیڈن نے ایران پر پابندیوں کا خاتمہ جوہری معاہدے سے مشروط کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.