آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو ببل کی خلاف ورزی پر چھ روز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مائیکل گف یو اے ای میں سخت ہوٹل ببل کی خلاف ورزی کر کے لوگوں سے ملے جبکہ آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور کھلاڑیوں کے لئے یکساں کوویڈ پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔
آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیو سیکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی نے مائیکل گف کو چھ روز کی آئسولیشن کا کہا ہے ۔
مائیکل گف کو انڈیا نیوزی لینڈ میچ سپروائز کرنا تھا ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، آئسو لیشن کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.