پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے بائیو سیکیور ببل سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل کھیلتے آرہے ہیں، آرام چاہیے، بائیو سیکورببل میں مشکل ہوتا ہے۔
جمیکا میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلا ٹیسٹ میچ بہت اچھا کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلا ٹیسٹ ہارے، امید ہے کہ آگے اچھا کھیلیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلسل کھیلتے آرہے ہیں، آرام چاہیے، بائیو سیکورببل میں مشکل ہوتا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے، کچھ کھلاڑیوں نے آرام لینے کے لیے کہا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کو برابر کریں گے، یہ ٹیسٹ اہم ہے، فیلڈنگ میں کچھ ایشوز ہیں، حل کرنے کی کوشش جاری ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ٹیسٹ میچز اس طرح ہاتھ سے نہ جائیں۔
Comments are closed.