پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جو ایجنڈا دیا اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مسائل کی وجہ حکومت ہے اور اے این پی بھی اس کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، خراب معیشت اور امن و امان کی بدترین صورتحال کہ ذمہ دار بھی یہ حکومت ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ 14 مئی تک الیکشن نہیں ہوتے تو یہ آئین توڑنے کے مترادف ہوگا۔
Comments are closed.