منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

اے این پی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 18حلقوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست کی تھی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اتحادیوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اے این پی نے یہ فیصلہ کیا۔ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کر کے قوم کے اربوں روپےضائع کیے گئے۔ ایک طبقہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 

ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں 3 مہینوں کے لیے کروڑوں روپےخرچ کرنا زیادتی ہو گی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این پی میدان میں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.