بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اے این پی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ایک عرصہ سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ پر بحث چل رہی تھی اور اس فیصلے پر بلاوجہ کافی تاخیر ہوئی۔

اجلاس میں اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کے لیے مرکزی قیادت کا اجلاس عیدالاضحیٰ کے بعد طلب کر لیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا ہے۔

اے این پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کو شکایت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہو سکا۔

اے این پی قیادت کو یہ شکایت بھی ہے کہ کسی بھی حکومتی فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.