عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اے این پی سے بھی نشان لینے کا سوچا جارہا ہے، شاید یہ ایک فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے کیا جائے۔
مردان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کرے یہ بات غلط ہو لیکن شاید ہمارے خلاف بھی فیصلہ کرنا پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اسی طرح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس طرح نواز شریف اور جہانگیر ترین کے فیصلے ہوئے تھے۔
اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ پچھلے 2 انتخابات میں ہمارے خلاف جو فیصلے ہوئے اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.