عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کے قتل سے پہلے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، ویڈیو میں عبیداللہ کاسی کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھوں میں زنجیر نظر آرہی ہے۔
ویڈیو میں عبیداللّٰہ کا سی بیان دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں بہت تکلیف میں ہوں، میرے حالات بہت خراب ہیں۔
عبیداللّٰہ کاسی ویڈیو میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ مجھے نہیں پتا دن ہے یا رات، اغوا کرنے والوں کے مطالبات مان لیں۔
ملک عبیداللّٰہ کاسی 26 جون کو کچلاک سے اغوا ہوئے، لاش 5 اگست کو سرانان سے ملی تھی۔
Comments are closed.