کوٹ ادو میں اے ایس آئی پر زيادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کو پولیس نے 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا، لیکن عدالت نے پولیس کے پیش کردہ شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے لڑکی اور دیگر ملزمان کو رہا کردیا۔
پولیس کی جانب سےخاتون سمیت 3 افراد کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے رقم وصول کرنے کے شواہد کو ناکافی قرار دے دیا۔
عدالت نے رقم لینے کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے تینوں افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا، پولیس نے عدالتی حکم کے بعد خاتون سمیت تینوں افراد کو رہا کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے بٹورنے پر 6 افراد پر آج ہی مقدمہ بنا تھا، مقدمے کے اندراج کے بعد خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
خاتون نے پہلےالزام لگایا تھا کہ اسے اے ایس آئی امتیاز سہرانی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، 30 نومبر کو عدالت میں خاتون نے ملزم اے ایس آئی کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا، متاثرہ خاتون کی جانب سے پہچان نے سے انکار پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا تھا۔
Comments are closed.