پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پاکستان پوسٹ میں ای چالان کی ڈلیوری کا معاہدہ طے پا گیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان اور پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان پوسٹ کے ذریعے پنجاب بھر میں ای چالان ڈلیوری کو مزید مؤثر بنایا جائیگا، جس کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔
عملے کو کمپیوٹر اور ہارڈویئر سسٹم فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ای چالان تین شفٹوں میں تیار کیے جائیں گے۔
Comments are closed.