اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مردم شماری کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق ساتویں مردم شماری کے لیے مزید 12 ارب روپے کی منظوری بعد میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا ہے۔
Comments are closed.