وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں مقامی سطح پر بننے والی کورونا تشخیص کی مشینوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
ای سی سی ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا گیا، وزیر خزانہ پیداوار اور طلب کا جائزہ لے کر آج ہی فیصلہ کریں گے۔
اجلاس میں نیشنل ریمیٹنس لائلٹی پروگرام کی منظوری دے دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کپاس کی قیمتوں کے تعین کیلئے حکومت فی الحال کوئی مداخلت نہیں کرے گی، کاشتکار کو حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول ہو رہی ہے۔
ای سی سی ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی اور ای او بی آئی کیلئے بجٹ سفارشات 21-2020 کی منظوری دے دی گئی۔
Comments are closed.