
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے کےالیکٹرک کے بقایاجات کی مد میں 57 ارب کی ایڈوانس سبسڈی منظور کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سرکاری پاور پلانٹس کو 262 ارب روپے ادائیگی کی منظوری دے دی، پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکنیکی گرانٹ کے طور پر رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت ایکسپورٹ فنانس اسکیم فیز آؤٹ کرنے کی منظوری دی گئی، آئی بی کو رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے اضافی فنڈز فراہمی کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت اور تمباکو کی فصل کی کم از کم قیمت کے تعین کی بھی منظوری دی گئی، تاپی منصوبے سے متعلق وزارت پیٹرولیم کی سمری مؤخر کر دی گئی۔
نیکا ادارے کو سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سے وزارت توانائی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس مقصد کیلئے 15 کروڑ 24 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
Comments are closed.