بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

ای سی سی نے پیٹرولیم مصنوعات کیلئے بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی منظور کر لی: اسحاق ڈار

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ یہ وعدہ قومی اسمبلی میں 9 جون 2023ء کو بجٹ تقریر میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم پریس کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.