
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 5 برآمدی شعبوں کے لیے آر ایل این جی گیس ریٹ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق برآمدی سیکٹرز کو 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے گی، 5 برآمدی شعبوں کو بجلی بھی 9 سینٹ فی یونٹ فراہمی کا فیصلہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق یکم اگست 2022ء سے ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.