اسٹیل ملز ملازمین کیلئے رواں مالی سال کے 6 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مختص بجٹ میں سے 10 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت لندن انٹربینک آفر ریٹ کے مطابق قرض حاصل اور بیرونی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیر منصوبہ بندی نے اہم معاشی اعشاریوں اور اشیاء کی قیمتوں پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزارت غذائی تحفظ کو چینی اور گندم کی قیمتوں اور اسٹاک کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
Comments are closed.