ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ ہوا، گھی کی قیمت 6 روپے سڑسٹھ پیسے بڑھ گئی جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو چوّن روپے اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں ٹماٹر 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.