بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں ایک ہفتے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوگیا، سب سے زیادہ آٹا مہنگا کراچی میں ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔

علاوہ ازیں کراچی میں ایک کلو چینی 115 روپے یعنی 25 روپے مہنگی فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ کے شہری ایک کلو چینی 110 روپے یعنی 20 روپے مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ملتان اور فیصل آباد میں ایک کلو چینی 18 روپے، گوجرانوالہ میں 17 روپے، پشاور، خضدار میں 16 روپے، سرگودھا، لاڑکانہ اور بنوں میں 15 روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک کلو چینی 105 سے 115روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک کلو چینی 89 روپے کلو فروخت کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.