ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

ایک پاکستانی یہودی کے اسرائیل جانے پر طاہر اشرفی کی وضاحت

وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائيل سے تجارتی تعلقات نہیں ہیں، صرف سياسی مقاصد کے لیے متفقہ مؤقف كو متنازع نہ بنایا جائے۔

ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ایک پاکستانی یہودی جس کو عمران خان کے دور حکومت میں اسرائیل جانے کی اجازت ملی تھی، اس نے ایک عرب ملک سے پاکستانی اشیاء اسرائیل بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق وزارت تجارت یا خارجہ سے این او سی سامنے نہیں آئی، نہ ہی ایسی اطلاع ہے کہ اس کی سرکاری طور پر اجازت دی گئی ہے، تاہم یہ عمل پاکستانیوں کے لیے قابل تشویش تھا۔

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ دکھ کی بات ہے کہ پاکستانیوں کے متفقہ معاملے پر کچھ دوستوں نے سیاست شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں یا مولانا فضل الرحمٰن کا عمل دخل ہے، اس معاملے کا ذمے دار حکومت، مولانا فضل الرحمٰن یا مجھے ٹہرانا متفقہ روایت کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.