پاکستانی نوجوان کا مہم جوئی کا جنون، اپنی موٹرسائیکل پر 2 براعظموں کے 11 ممالک کی سیر کر آیا۔
دنیا دیکھنے کا جنون اور جذبہ کیسا ہوتا ہے یہ کوئی نوجوان ارشد اقبال سے پوچھے، انہوں نے موٹر بائیک کے ذریعے دو براعظموں کے 11 ممالک کی سیرکی ہے۔
بہاولپور کے ارشد اقبال نے دوران سفر دیس دیس کے موسم اور آب و ہوا کا مشاہدہ کیا اور انجان لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے ڈھائی ماہ قبل اپنا سفر آسٹریا سے شروع کیا ،وہ روسی ممالک کے سرد ترین علاقوں سے گزر کر افغانستان پہنچے اور طور خم کے راستے پڑوسی ملک سے وطن پہنچ گئے۔
ارشد اقبال نے دوران سفر جہاں دیس دیس کا موسم دیکھا، آب و ہوا بدلتی دیکھی، انجان لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور رنگ برنگی ثقافت کا مشاہدہ کیا، جس نے سفر کی ساری تھکن اتار کر رکھ دی۔
جنوبی اشیامیں داخل ہونے کے لیے طورخم کا راستہ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، ارشد اقبال نے بھی افغانستان سے داخل ہونے کے لیے طورخم کا راستہ چنا۔
انہوں نے اپنے سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے خیبر سے اب اسلام آباد کا رخ کرلیا ہے، ارشد اقبال کا یہ منفرد سفر سیاحوں کے لیے نئے باب کھول دے گا۔
Comments are closed.