صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایک وزیر کشمیر میں آکر پیسے تقسیم کرتا ہے، اس وزیر کو گلے سے پکڑ کر کشمیر سے باہر نکال دینا چاہیےتھا۔
آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نالائقوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔
سعید غنی نے کہا کہ آپ کا ووٹ کشمیر کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کشمیر پر غلطی سوتے ہوئے بھی نہیں کرسکتا، تم کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر رکھ کر سمجھے کشمیر کا قرض اتار دیا۔
Comments are closed.